ہے - اس وقت بہت سے لوگ کہہ رہے تھے کہ عمران خان کی سونامی کا بہت زور ہے خاص طور پر آخری دس دنوں میں بہت سے تبصرے یہی ہو رہے تھے تحریک انصاف بہت آگے جا رہی ہے - کیوں کہ آپ کا اپر مڈل کلاس کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا ہوتا ہے تو وہاں یہی اندازے تھے کہ تحریک انصاف جیت رہی ہے -
لیکن میرا اس وقت بھی یہی تجزیہ تھا کہ ن لیگ جیت جائے گی - کیوں کہ اس وقت ہم نے ہوم ورک بھی کیا ہوا تھا - اور اس وقت میں ایک دو تجزیے کاروں کے تجزیوں سے بہت متاثر ہوا جن میں مشتاق منہاس اور افتخار احمد شامل ہیں - جس پر میں انھیں داد دینا چاہتا ہوں -
لوگ چاہتے تھے کہ اس ملک کو کوئی سنبھالے وہ یہ نہیں چاہتے تھے کہ کوئی انقلابی قسم کی تبدیلی آئے اور ملک میں توڑ پھوڑ ہو - وہ لطیفہ بھی بنا ہے کہ نیا پاکستان بہت مہنگا پڑتا ہے پرانے کو ہی مرمت کر لو - نجم سیٹھی
0 comments: