Monday 10 June 2013

Tehrik e Taliban Pakistan (TTP) Exposed. Reality behind the drone strikes on Baitullah Mehsood and Walli-ur-Rehman

Advertisement

TTP Exposed:

The Truth About Tehrike-e-Taliban and the real story behind the drone strikes on Baitullah Mehsood and Walli-ur-Rehman is overwhelming.
اب جبکہ تحریک طالبان پاکستان کا پول پوری طرح کھل چکا ہے اور لوگ جان گئے ہیں کہ یہ تحریک صرف اور صرف امریکن اور انڈین مفادات کے لیے کام کرتی ہے کچھ لوگ اب بھی اسکے حق میں بولتے نظر آتے ہیں اور یہ دلیل بھی پیش کرتے ہیں کہ اگر یہ امریکہ کے ایجنٹ ہیں تو امریکہ ان پر ڈرون کیوں کرتا ہے؟؟
خاص کر بیت اللہ محسود کو امریکہ نے کیوں مارا ؟؟

اسکی حقیقت کو ذرا سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔۔۔۔ پہلے اس بات کو سمجھ لیں کہ امریکہ صرف افغان مجاہدین پر ڈروں حملے کرتا ہے جو پاکستانی علاقوں میں پناہ لیے ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ تحریک طالبان پاکستان پر امریکہ صرف خاص خاص موقعوں پر ہی ڈروں حملہ کرتا ہے مثلاً امریکہ نے تحریک طالبان پاکستان پر تین بڑے اور اہم ڈرون حملے کیے جن میں پہلا حملہ مولوی نیک محمد پر کیا گیا کیونکہ اسنے پاکستان کے ساتھ امن معاہدہ کر لیا تھا کچھ دن پہلے قاری ولی الرحمن پر کیا گیا کیوںکہ اسنے مولانا سمیع الحق صاحب کی بات مانتے ہوئے پاکستان سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا اور اس معاملے میں اسکی حکیم اللہ محسود سے ناراضگی ہوئی تب کچھ ذرائع کے مطابق حکیم اللہ محسود ہی کے اشارے پر اس کو سی آئی اے نے ڈرون کے ذریعے قتل کروا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
Latest News:

لیکن بیت اللہ محسود کا معاملہ دوسرا تھا وہ سی آئی اے کا سب سے اہم مہرہ تھا جسنے پہلی بار پاکستان کے خلاف تحریک کو منظم کیا اور اسکے لیے تحریک طالبان پاکستان کا نام اختیار کر لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکے ٹھکانوں کی پاکستان آئی آیس آئی نے کئی بار نشاندہی کی لیکن امریکہ ہر بار اسکو نظر انداز کر دیتا تب آئی ایس آئی نے اسکے خلاف خفیہ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔!!
آئی ایس آئی نے پاکستان دوست اور افغان جہاد کے کمانڈر ملا نظیر صاحب کے پاس دو بندے بھرتی کروائے جن کو وہیں سے کسی طرح امریکن سی آئی اے تک پہنچایا گیا جن کو اس وقت جاسوسوں کی سخت ضرورت تھی انہوں نے سی آئی اے کے لیے کچھ عرصہ تک جاسوسی کی اور انکو جھوٹی سچی اطلاعات دے کر ان کا اعتماد حاصل کر لیا ۔۔۔۔۔ اسی دوران بیت اللہ محسود کے بارے میں اطلاع ملی کہ وہ اپنے سسرال آیا ہے جہاں اسنے دوسری شادی کی تھی اور تازہ تازہ رشتے داری بنی تھی ۔۔۔۔۔۔۔ ان جاسوسوں نے امریکہ کو اطلاع دی کہ کوئی افغان کمانڈر ہیں جو صرف ایک گھنٹے کے لیے آئے ہیں اور ہم نے جاسوسی چپ وہاں رکھ دی ہے یہ تصدیق نہیں کر سکتے کہ نام کیا ہے لیکن ٹائم کم ہے اسکے بعد وہ نکل جائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
چونکہ ٹائم کم بتایا گیا تھا لہذا امریکہ کے پاس اسکی تحقیق کے لیے وقت نہیں تھا اسنے ڈرون حملہ کروا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔ جس میں بیت اللہ محسود ہلاک ہوگیا ۔۔۔۔۔۔ تب کچھ دیر بعد امریکہ کو اسکی اطلاع پہنچی کہ اسنے اپنے ہی ہاتھوں اپنا سب سے اہم اثاثہ تباہ کر دیا ۔۔۔۔۔ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ امریکن سی آئی اے سناٹے میں آگئی تھی اور اسکے بعد انکو بیت اللہ محسود کا نعم البدل نہیں مل سکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ ہی دیر بعد پوری بات کھل گئی تو اسی رات تحریک طالبان پاکستان نے ملا نزیر گروپ پر حملہ کر دیا اور دونوں طرف سے اسی رات کم از کم 100 افراد ہلاک ہوئے جسکی خبر کئی بار میڈیا پر بھی چلی لیکن کوئی یہ وجہ نہیں بتا سکا کہ ٹی ٹی پی نے ایسا کیوں کیا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ !!
تحریک طالبان پاکستان کا اس رات ملا نزیر جیسے بڑے مجاہد پر حملہ محض بدلے کے تھا یہ ائی ایس آئی کا ایک کامیاب آپریشن تھا جس نے امریکہ کو زبردست دھچکا دیا ۔۔۔۔۔!!
جو لوگ اب بھی تحریک طالبان پاکستان کی حمایت کرتے ہیں ان سے ایک سوال ہے کہ حکیم اللہ محسود اور احسان اللہ احسان ہر بار سیٹلائٹ فون استعمال کرتے ہیں آخر امریکہ اس فون کو ٹریس کیوں نہیں کرتا جیسے اسنے نیک محمد پر سیٹلائٹ فون کے ذریعے حملہ کیا تھا جیسے وہ فلسطین میں ہر بار حماس کی لیڈر شپ کو سیٹلائٹ فون ٹریس کر کے شہید کروا دیتی ہے

3 comments:

Most Read Stories of the Week

Template by Ken